خواب میں اونٹ دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں اونٹ دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو نا معلوم اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے اور اگر دیکھے کہ اونٹ گھوم رہا ہے، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونٹ پر بیٹھا ہے، رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہاں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہوگا اور کوئی تدبیر نہ کر سکے گا اور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گا اور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے پیچھے دوڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے اور اگر دیکھے کہ اونٹ نےا س سے سرپھیرا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غمناک ہوگا۔