خواب میں ژالہ باری دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں ژالہ باری دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
خواب میں اولے گرتے دیکھنا۔
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اگر خواب میں دیکھے کہ آسانی سے اولے اترے ہیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ لوگوں کو تکلیفیں دیتا ہے، ان کے مال اڑاتا ہے اور بعضوں کو سزائیں دیتا ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان بے موسم اولے یا برف برساتا ہے تو خواب دیکھنے والا معمولی بیمار ہوگا لیکن پھر شفایاب ہو جائے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے اولے اس کے جسم پر گرے ہیں تو اس کا کچھ مال جاتا رہے گا، اور بروقت اور ہر موسم اولوں کا برسنا غموں اور پریشانیوں کے دور ہونے اور دشمنوں اور حاسدوں پر غالب رہنے کی دلیل ہے۔ اس لئے کہ اس میں زمین کی تسکین ہے جس سے سانپ اور بچھو ظاہر ہوتے ہیں۔