ذکرِ الہی کی اقسام لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتذکرِ الہی کی اقسام لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: سب سے بہتر ذکر الہی نماز ہے۔ اس میں دل، زبان اور پورا جسم اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم بکثرت نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم اتنی دیر تک نماز میں اپنے رب کے حضور کھڑے رہتے کہ پائے مبارک سوج جاتے۔ میں عرض کرتی یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و اصحابہ و سلم ) ! آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ و سلم کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت لکھ دی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ و سلم ہوں اتنی مشقت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا کیا میں اللہ تعالی کا شکر گزاربندہ نہ بنوں؟