ذکر سے کیا مراد ہے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتذکر سے کیا مراد ہے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: ذکر کے معنی ہیں کسی کو یاد کرنا۔ دین کی اصطلاح میں اس سے مراد اللہ تعالی کو یاد کرنا ہے۔ قرآن میں بار بار اللہ کو یاد کرنے اور یا درکھنے کا حکم آیا ہے۔ارشاد باری ہے:
ترجمہ : اے ایمان والو تم اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔(سورة الاحزاب: ۴۱)
مومنوں کی تعریف کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔
ترجمہ: وہ ایسے مرد ہیں جن کو نہ تجارت اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے نہ خرید و فروخت۔ (سورة النور: ٣٤)
اور ذکر کی تعریف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
ترجمہ : اور معلوم رہے اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو سکون ملتا ہے۔( سورة الرعد : ۲۸)