سوال۱: اللہ تعالیٰ کی محبت سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتسوال۱: اللہ تعالیٰ کی محبت سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب: اللہ تعالی کے ساتھ محبت:

سوچ کا یہ درست زاویہ محبت الہی کی دعوت دیتا ہے کہ کسی کا ایک معمولی حسن سلوک ساری عمر کی احسان مندی کا باعث بنتا ہے تو جو زندگی بخشتا ہے اس کے لیے ساری عمر محبت کے جذبے پروان کیوں نہ چڑھیں۔ اسی لیے فرمایا گیا کہ:

ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ سے بہت زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔(البقرہ: ۱۶۵)
ایمان کی تکمیل محبت کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ جس عمل میں محبت کی کارفرمائی نہ ہو وہ کھوکھلا اوربے توفیق ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محبت کرنے والا جس سے محبت کرتا ہے، اُس کا فرمانبردار ہوتا ہے۔ ایمان کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کی جائے۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کے احکام کو دل و جان سے تسلیم کیا جائے اور پوری دل جمعی سے ان پر عمل کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے ہر دور میں انسان کی رہنمائی کے لیے انبیاء کرام علیھم السلام مبعوث فرمائے اور ان پاک لوگوں کو اپنے احکام کتابوں یا صحیفوں کی شکل میں عطا فرمائے۔ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سلسلہ، ہدایت کے آخری پیغامبر ہیں اور قرآن جو آپ ملنے پر نازل کیا گیا ، دائی ہدایت کی کتاب ہے اور انسان کی فلاح کے لیے آخری پیغام عمل ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔