سوال: ای۔ میل سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلCategory: اردو ادب معروضی سوالاتسوال: ای۔ میل سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: ای۔ میل الیکٹرانک میل کا مختصر نام ہے۔اس سے مراد ہے برقی تاروں کے ذریعے پیغام رسائی۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں پیغام یا اطلاع بھیجنےکے لیے ڈاک تار یا ٹیلی فون کا استعمال کرتے ہیں۔کمپیوٹر نے اس کام کو اور بھی آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر کوئی بھی پیغام کمپوز کریں اور وہ نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہو تو یہ پیغام دوسرے کمپیوٹر پر منتقل ہو جاتا ہے۔ یہ ایک نیا مواصلاتی طریقہ ہے۔