صبر و استقلال کے معنی و مفہوم بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتصبر و استقلال کے معنی و مفہوم بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: صبر کے لغوی معنی روکنے اور برداشت کرنے کے ہیں۔ یعنی اپنے نفس کو خوف اور گھبراہٹ سے روکنا اور مصائب و شدائد کو برداشت کرنا ۔ اِستقلال کے لغوی معنی استحکام اور مضبوطی کے ہیں۔ الغرض صبر و استقلال، دل کی مضبوطی، اخلاقی بلندی اور ثابت قدمی کا نام ہے۔ قرآن مجید میں صبر کی بڑی فضیلت اور اہمیت بیان کی گئی ہے۔ قرآن میں حضرت لقمان کی اپنےبیٹے کو نصیحت نقل کی گئی ہے:
ترجمہ : اور جو مصیبت تجھے پیش آئے اسے برداشت کر۔ یہ بڑے عزم کی بات ہے۔ ( سورة لقمان : ۱۷)
ایک دوسری جگہ پر فرمان ہے۔
ترجمہ: بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (سورة البقرة : ۱۵۳)