صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی زندگیوں پر کوئی کتاب پڑھیے اور تبصرہ کیجیے جو کم از کم ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل ہو۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتصحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی زندگیوں پر کوئی کتاب پڑھیے اور تبصرہ کیجیے جو کم از کم ۲۰۰ الفاظ پر مشتمل ہو۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
صحابہ نام ہے ان نفوس ِ قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسرا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔ صحابہ کرام کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی کتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عشرہ مبشرہ‘‘ علامہ قاضی محمد سلیمان منصورپوری کے بھائی قاضی حبیب الرحمن کی تصنیف ہے ۔ جماعت ِ صحابہ کرام میں مہاجرین وانصار جملہ صحابہ سےبالاتفاق افضل ہیں۔ پھرانصار پر مہاجرین کواور مہاجرین پر عشرہ مبشرہ کو فضیلت خاص حاصل ہے ۔عشرہ مبشرہ سے وہ جلیل القدر صحابہ کرام مراد ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے دنیا ہی میں جنتی ہونے کی بشارت دے دی تھی۔کتاب ہذا میں میں مصنف موصوف نے عشرہ مبشرہ صحابہ کرام کے حالات وواقعات اور ان کے فضائل ومناقب کو آیات قرآنی اور کتب ِ حدیث وسیرت کےحوالہ جات سےمزین کر کے پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف ِقبولیت سے نوازے اور اہل اسلام کے دلوں میں صحابہ کی عظمت ومحبت پیدا فرمائے (آمین) (م۔ا)