صحاح ستہ اور ان کے مصنفین کے نام مع ان کے سن وفات لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتصحاح ستہ اور ان کے مصنفین کے نام مع ان کے سن وفات لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: صحاح ستہ (حدیث کی چھ مشہور کتابوں) اور اُصول اربعہ اور ان کے مصنفین کی فہرست درج ذیل ہے:۔
۱:صحیح بخاری: امام ابو عبد اللہ حمد بن اسمعٰیل بخاریؒ (۱۹۴ تا ۲۵۶ ہجری)
۲: صحیح مسلم : امام مسلم بن حجاج بن مسلم قشیریؒ۔ (ف ۲۶۱ ہجری)
۳: جامع الترمذی: امام ابو عیسیٰ، محمد بن عیسیٰ الترمذیؒ (ف ۲۷۹ ہجری)
۴: سنن ابی داؤد: امام ابو داؤد سلیمان بن اشعثؒ (ف ۲۷۵ ہجری)
۵:سنن النسائی: امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن علی النسائیؒ۔ (ف۳۰۳ ہجری)
۶: سنن ابن ماجہ: امام ابو عبد الله محمد بن یزید ابن ماجہ القزدینیؒ (ف ۲۷۳ ہجری)
سوال۳:اصول اربعہ اور ان کے مصنفین کے نام مع ان کے سن وفات لکھیں۔
جواب: اصولِ اربعہ :
مندرجہ چار کتابیں فقہ جعفریہؒ کی مستند ترین زخائر حدیث ہیں۔
۱: الکافی: ابو جعفر محمد بن یعقوب الکلینیؒ (ف۳۳۹ ہجری)
۲:من لا یحضره الفقیہ: ابو جعفر محمد علی بن بابویہ قمیؒ (ف ۳۸۱ ہجری)
۳: الاستبصار: ابو جعفر محمد بن الحسن الطوسیؒ (ف ۴۶۰ ہجری)
۴: تہذیب الاحکام : ابو جعفر محمد بن الحسن الطوسیؒ (ف ۴۶۰ ہجری)