”صحیح“اور ”سہی“ میں کیا فرق ہے؟

ادبی محفلCategory: اردو ادب معروضی سوالات”صحیح“اور ”سہی“ میں کیا فرق ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

اصل لفظ “صحیح” ہے ، اسے بدل کر ایک لفظ “سہی” بھی بنالیا گیا ، دونوں قریب المعنی ہیں ، مگر محل استعمال میں فرق ہے۔ جہاں صرف کسی چیز کی درستی بیان کرنی ہو وہاں “صحیح” استعمال کرتے ہیں۔
جہاں بات میں زور دینا ہو ، یا تقابل ہو یا گزارے کو بیان کرنا ہو تو ایسے مواقع پر “سہی” کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

مثلاً:
یہ بات صحیح نہیں ہے۔
یہ صحیح نہیں ہے۔
اب صحیح سمجھ میں آیا۔
(صحیح البخاری)

ان میں سے کسی بھی جگہ “سہی” لانا صحیح نہیں۔
اب یہ مثالیں دیکھیے:
ایسا ہے تو یوں ہی سہی
تم آؤ تو سہی
ابھی نہیں ، پھر سہی
ان جگہوں پر “سہی” آئے گا