طہارت کے کیا فوائد ہیں؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتطہارت کے کیا فوائد ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب: طہارت کے معنی”پاکیزگی“کے ہیں۔طہارت کی دو قسمیں ہیں ۔ یعنی جسمانی طہارت اور روحانی طہارت۔

روحانی طہارت:

جسمانی طہارت سے مراد جسم اور لباس کی صفائی اور پاکی ہے۔
جبکہ روحانی طہارت سے مراد دل کی صفائی اور خلوص ہے۔

جسمانی طہارت کےفوائد:

جسمانی طہارت کے فوائد درجذیل ہیں۔
جسمانی طہارت کی بدولت انسان عبادت کرنے کے قابل ہو جاتا ہے، جسمانی طہارت کی بدولت انسان بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ جسمانی طہارت کی بدولت انسان اللہ کا محبوب بندہ بن جاتا ہے۔ جسمانی طہارت کی بدولت انسان پر وقار اور پرکشش بن جاتا ہے۔

روحانی طہارت کےفوائد:

روحانی طہارت کی بدولت انسان کو عرفان الہیٰ حاصل ہوجاتا ہے۔ روحانی طہارت کی بدولت انسان عبادات کی حقیقی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔روحانی طہارت کی بدولت انسان کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہر جاتا ہے۔