عورت کے نکاح کی خوبصورت کہانی

ادبی محفلCategory: اردو جنرل نالجعورت کے نکاح کی خوبصورت کہانی
beingsajid Staff asked 10 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 10 مہینے ago
جب میرے بابا امّی کی شادی ہوئی تو بابا نے حق مہر کے طور پر امّی کے لیے سورۃ آلِ عمران حفظ کی اور جب میری شادی ہو رہی تھی تو بابا نے میرے شوہر کو بھی یہی کہا کہ وہ میرے حق مہر میں قرآن کی کوئی سورۃ حفظ کریں، اس کے بعد شادی کرنے کا کہا گیا۔

مجھے اپنے حق مہر کے لیے قرآن کی کوئی سورۃ کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا تو میں نے سورۃ النّور کا انتخاب کیا۔ مجھے لگ رہا تھا یہ سورۃ حفظ کرنا بہت مشکل ہے، ایک طرف شادی کی تیاریاں ہو رہی تھیں تو دوسری طرف میرے شوہر سورۃ حفظ کر رہے تھے۔ ہر وقت ان کے ہاتھ میں قرآن ہوتا اور وہ سورۃ یاد کر رہے ہوتے۔

شادی سے کچھ دن پہلے میرے شوہر بابا کے پاس سورۃ سنانے آئے جو اُنہوں نے پوری حفظ کرلی تھی۔ بابا بار بار غلطی نکالتے اور شروع سے شروع کرنے کا بولتے۔ میرے شوہر نے آہستہ آواز میں تلاوت شروع کی، اتنا خوبصورت منظر میں کبھی نہیں بھول سکتی، میں اور میری امّی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور میرے شوہر کی اگلی غلطی کے انتظار میں مُسکرانے لگی جس کے بعد انہیں پھر سے شروع کرنا پڑتا، لیکن میرے شوہر نے ایک بار میں پوری سورۃ سُنا دی ایک لفظ بھی نہیں بھولے۔

سورۃ سُننے کے بعد میرے بابا نے انہیں گلے سے لگا لیا اور کہا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی تم سے کروں گا تم نے اس کا حق مہر ادا کردیا ہے۔ انہوں نے مجھے کوئی مالی حق مہر نہیں دیا نہ ہی ہم نے کوئی قیمتی زیور خریدے۔ انہوں نے مجھے کہا ہم دونوں کے درمیان حلف و معاہدے کے طور پر اللہ کے الفاظ کافی ہیں۔ اب میں سوچتی ہوں مستقبل میں میری بیٹی اپنے حق مہر کے لیے کونسی سورۃ کا انتخاب کرے گی؟

اگر ایسا حق مہر اور جہیز شادیوں پہ دیا جانے لگے تو ہر غریب کی بیٹی کی شادی آسانی سے ہو اور شادیاں کامیاب بھی ہوں کبھی کوئی گھر نہ اجڑے نہ ہی بہوئیں جہیز کے طعنوں سے تنگ آ کر خود کُشی کریں۔

انتخاب : ظفر اقبال