غیر مسلموں کے حقوق و فرائض پر نوٹ تحریر کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتغیر مسلموں کے حقوق و فرائض پر نوٹ تحریر کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:غیر مسلموں کے حقوق:

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس بات کی صراحت فرمادی ہے کہ کافر اور مشرک ہرگز ہرگز مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ لیکن اس کے باوجود غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ صرف ! سلام کی خصوصیت ہے کہ وہ غیر مسلموں کو مسلمانوں کے سے شہری حقوق عطا کرتا ہے اور مسلمانوں کو تلقین کرتا ہے کہ وہ ان سے شفقت آمیر برتاؤ کریں۔ ارشاد باری تعالی ہے:

ترجمہ: اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث انصاف کو ہر گزنہ نہ چھوڑو۔ عدل کرو۔ یہی بات زیادہ نزدیک ہے تقویٰ ہے۔ (سورة المائدہ : ۸)
اسلام چاہتا ہے کہ اس کے پیروکار غیر مسلموں سے ویساہی برتاؤ کریں جیسا ایک ڈاکٹر مریض سے کرتا ہے۔ اس حسن سلوک سے مسلمانوں نے ہمیشہ غیر مسلم اقوام کے دل جیتے۔