فضائلِ قرآن مجید کے متعلق نوٹ لکھیں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتفضائلِ قرآن مجید کے متعلق نوٹ لکھیں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: فضائل قرآن مجید:

قرآن مجید کے فضائل بہت سی آیات و احادیث میں مذکور ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ:۔ اے لوگو! تمھارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے ایک پیغام نصیحت آچکا ہے۔ جو دلوں کی بیماریوں کا علاج اور مومنوں کے لیے ہدایت ورحمت ہے۔ (سورۃ یونس:۵۷)
قرآن مجید کی تلاوت باعث برکت اور موجب اجر و ثواب ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کریم کا ایک حرف پڑھے اس کے لیے اس حرف کے عوض ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا اجر دس نیکیوں کے برابر ملتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف لام ایک حرف، میم ایک حرف ہے (گویا ایک لفظ میں تین حروف ہوئے جس کے بدلے میں تیس نیکیاں ملیں گی )۔

حضرت معاذجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ " جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا تو اس کے والدین کو روز قیامت ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے بہتر ہو گی۔" قرآن مجید پر عمل دین ودنیا کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سےروایت ہے۔ اے لو گو !تمھارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بے شک اللہ تعالی اس کتاب کے ذریعے بہت سی قوموں کو عزت و سربلندی عطا کرتا ہے (ایمان و عمل کے ذریعے ) اور بہت سوں کو (اس سے رو گردانی پر) ذلیل ورسوا کر دیتا ہے"۔