قرآن مجید کا تعارف بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن مجید کا تعارف بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ، اس کی جسمانی اور فطری ضروریات پوری کرنے کے لیے مادی وسائل پیدا کیے اور اس کے ذہن اور روح کی رہنمائی کے لیے بھی اہتمام فرمایا۔ جہاں باری تعالیٰ نے کائنات کو انسان کے لیے تخلیق کیا وہاں انسان کی ہدایت کا سامان بھی مہیا کیا۔ خود انسان کو خیر وشر میں فرق کرنے کی صلاحیت اور ضمیر کی آواز عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کی کامل رہنمائی کے لیے انبیاء کرام علیھم السلام مبعوث فرمائے اور ان پر کتابیں نازل فرمائیں۔ تاکہ وہ اپنی عقل و خرد کو بروئے کار لا کر اپنی ہدایت کے لیے کام کریں۔

قرآن نورِ ہدایت:

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺکو کل جہاں والوں کے لیے ہدایت بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺ پر قرآن مجید نازل فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ یہ تمام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا دائمی ذریعہ ہے اور تمام سابقہ آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔قرآن کریم میں انسان کی مکمل زندگی کو گزارنے کے اصول بتائے گئے ہیں۔

قرآن کریم کی حفاظت:

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے پچھلی امتوں کے لیے بھی انبیاء کرام علیھم السلام مبعوث فرمائے تھے ۔ ان میں سے بعض پر کتابیں بھی نازل فرمائی تھیں لیکن ان کی تعلیمات اور ان پر نازل شدہ کتا ہیں اپنی اصلی حالت میں محفوظ نہیں رہیں ۔مگر قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تبارک تعالیٰ نے خود لی ہے۔

قرآن مجید کے بارے میں ارشادِ باری تعالی ہے:

ترجمہ: اور (اے پیغمبر ) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرتی ہےاور ان سب پر نگہبان ہے۔(سورۃ المائدہ: ۴۸)
قرآن مجید کو پچھلی کتابوں کے لیے مھیمن کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ان کتابوں میں جو تعلیمات اور عقائد اپنی اصلی حالت میں محفوظ نہ رہ سکے انھیں قرآن مجید نے اپنے اندر از سرنو بیان کر کے محفوظ کر دیا ہے۔