قرآن مجید کی ترتیب پر نوٹ تحریر کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن مجید کی ترتیب پر نوٹ تحریر کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حفاظت و تدوین قرآن مجید:

قرآن مجید بندوں کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہونے والی آخری کتاب ہدایت ہے۔ حکمت الہی کا تقاضا یہ تھا کہ اس سے قبل نازل ہونے والے صحیفوں کا مقررہ زمانہ گزر جانے اور ان کے منسوخ ہو جانے کے بعد اللہ تعالی کی آخری کتاب قرآن مجید کو نازل کیا جائے۔ جو قیامت تک انسانوں کے لیے اللہ تعالی کا آخری مکمل اور ناقابل تنسیخ ہدایت نامہ ہو۔ قرآن مجید کی اس اہمیت اور امتیازی شان کے پیش نظر ضروری تھا کہ اس کی حفاظت اور بقاءکا پورا پورا انتظام کیا جائے۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی اور قیامت تک کے لیے اس کے ایک ایک حرف کی حفاظت کا انتظام کر دیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: بے شک ہم ہی نے قرآن کو اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔(سورۃ الحجر:۹)
للہ تعالی کی جانب سے قرآن مجید کی حفاظت کے لیے جو انتظامات فرمائے گئے ان میں سے دو اہم طریقے صدری حفاظت اور کتابی حفاظت کے ہیں۔