قرآن مجید کی حفاظت کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ بیان کیجئے؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن مجید کی حفاظت کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ بیان کیجئے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

جواب:قرآن کی حفاظت قرآن کی روشنی میں:
قرآن مجید سے قبل جو بھی کتابیں موجود تھیں ان میں وقت کےساتھ ساتھ تحریف و تبدیلی ہوتی گئی مگر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ آخری کتاب ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ بھی اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ترجمہ: بلاشبہ یہ ذکر ہم نے نازل کیا ہے ۔ اور ہم خود اس کے محافظ ہیں۔(الحجر:۹)
ہم دیکھتے ہیں کہ حق سبحانہ وتعالیٰ کا قرآن مجید کی حفاظت کا یہ وعدہ اس طرح پورا ہوا کہ پوری دنیاموجود قرآن مجید کے نسخوں میں ایک لفظ یا زیر زیر کا فرق نہیں ہے۔

قرآن مجید کے نزول کا عمل:

قرآن مجید رسول اللہ ﷺ پر ایک ہی وقت میں نازل نہیں ہوا بلکہ تقریبا ۲۳ سال میں تھوڑا تھوڑا مختلف موقع پر نازل ہوا۔ جونہی کچھ آیات نازل ہوتیں، آپ نے کاتب وحی کو بلوا کر لکھوا دیتے اور یہ رہنمائی بھی فرماتے کہ انھیں کس سورت سے پہلے یا بعد کون سی سورت میں کن آیات کے ساتھ رکھا جائے۔ مسجد نبوی میں ایک جگہ متعین تھی جہاں یہ عبارت رکھ دی جاتی تھی۔ صحابہ کرام رضی اللہ علھم اس کی نقل کر کے لے جاتے اور یاد کر لیتے۔ مختلف اوقات خصوصا نمازوں میں اس کی تلاوت کرتے تھے اور اس کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتے تھے۔ اس طرح جوں جوں قرآن مجید نازل ہوتا گیا، لکھا بھی جاتا رہا اور حفظ بھی ہوتا رہا۔ اس عمل میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہی میں مکمل قرآن کریم اکثر امہات المومنین، صحابہ کرام اور صحابیات کو یاد ہو چکا تھا اور کئی صحابہ کرام نے اس کی مکمل نقول بھی تیار کر لی تھیں۔

خلفاء راشدین کے دور میں قرآن جمع کرنے کا معاملہ:

رسول پاک ﷺ کی رحلت کے بعد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لکھوائے ہوئے تمام اجزا کو آپ ﷺ کی مقرر کردہ ترتیب کے مطابق یک جا کرا کے محفوظ کرا دیا۔ آیات کی ترتیب اور سورتوں کے نام وہی تھے جو رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالی کے علم سے مقرر فرمائے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں اس کی متعدد نقول تیار کرا کے تمام صوبائی دارلحکومتوں میں ایک ایک نسخہ کے طور پر بھجوا دیں۔