قرآن مجید کی چند خوبیاں بیاں کریں۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن مجید کی چند خوبیاں بیاں کریں۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
قرآن مجید کا الہامی کتاب ہونا: قرآن کریم اللہ تعالی کی آخری الہامی کتاب ہے جو انسانوں کی ہدایت کے لیے آخری پیغام ہے ، جو رہتی دنیا کے اقوام کا دستور عمل ہے اور دنیا و آخرت کی فلاح کی ضامن ہے۔ اللہ تعالیٰ کی اس نعمت عظمی کا کوئی بدل نہیں، اس کا پڑھنا اور سننا باعث برکت و ثواب ہے ، اس کو سمجھنا، اس کی باریکیوں پر غور و فکر کرنا باعث ہدایت و سعادت دارین ہے ، جبکہ اس کی تعلیمات پر عمل کرنا، دوسروں کو سنانا اور اس کی برکات سے محروم لوگوں تک اس کو پہنچانا بہت بڑی نیکی اور حصول سعادت دارین کا موجب ہے۔

قرآن مجید کا عربی زبان میں نازل ہونا:

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالی ہے : ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم لوگ سمجھ سکو۔ قرآن کریم اللہ تعالی کا وہ کلام ہے جو صدیوں سے اسی طرح پڑھا جارہا ہے، جس طرح وہ اپنے نزول کے وقت پڑھا جاتا تھا، جس کا خاص سبب اس کا عربی زبان میں ہونا اور خاص طرز بیان ہے۔
انداز واسلوب میں منفرد ہو نا: قرآن کریم کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ یہ اللہ تعالی کا کلام ہے۔ یہ اپنے انداز و اسلوب میں منفرد ہے، یہ بے حد دلکش اور روح میں اتر جانے والی کتاب ہے اس کے مضامین اور موضوعات میں کوئی تضاد اور تفاوت نہیں ہے، یہی بات اس کے برحق ہونے کے لیے کافی ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ترجمہ : بھلا یہ قرآن میں غور کیوں نہیں کرتے۔ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کا (کلام) ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پاتے۔(النساء: ۲۷)

حدیث شریف میں ہے کہ حضور اکرم ﷺنےارشاد فرمایا کہ : قرآن کی فضیلت دیگر کلام پر اس طرح ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کو تمام مخلوق پر فضیلت حاصل ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی : ۲۲۰۸) جس طرح پوری کائنات میں اللہ تعالی کو برتری اور عظمت حاصل ہے اسی طرح اس کے کلام کو بھی بڑی عظمت و فضیلت حاصل ہے۔

شک وشبہ سے بالا تر کتاب:

قرآن کریم نے ابتداء ہی میں اپنی عظمت کا اعلان کیا، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : یہ کتاب یعنی قرآن مجید اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ کا کلام ہے پر ہیز گاروں کیلیے رہنما ہے۔(سورة البقرہ:۲)