قرآن مجید کے اسماء کون کون سے ہیں؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن مجید کے اسماء کون کون سے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے جو کتابیں اور صحیفے نازل فرمائے ان میں قرآن مجید آخری مکمل اور ابدی ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس کے فضائل و برکات اور علوم و اسراربے حد و حساب ہیں۔

قرآن مجید کے اسماء

قرآن مجید کے اسماء کے بارے میں علماء کے کئی اقوال ہیں۔ جن میں سے کتاب البرہان کا بیان بھی ہے کہ قرآن کریم کے پچپن نام ایسے ہیں جو خود آیات قرآنیہ سے ماخوذ ہیں۔ ان میں کا سے چند اسماء مبارک مندرجہ ذیل فہرست میں مذکور ہیں:

الكتاب: دنیا کی تمام کتابوں میں کتاب کہلانے کا مستحق قرآن ہی ہے۔
الفرقان: سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے والی۔
نور: روشنی اور ہدایت دکھانے والی۔
شفاء: روحانی شفاء اور پیغام صحت۔
تذکرہ: عبرت و نصیحت کا سامان۔
العلم: یہ کتاب سراپا علم و معرفت ہے۔
البیان: اس کتاب کی ہر کتاب وضاحت سے پیش کی جاتی ہے۔
اسی طرح اللہ تعالی نے قرآن کی چند صفتوں کا بھی بیان فرمایا۔ مثلاً:
حکیم: حکمت والا
مجید: بزرگ
مبارک: بابرکت
العزیز: زبردست عزت والا
مبین: ہدایت کو واضح کرنے والا۔
کریم: کرامت اور بزرگی والا۔

اس کتاب کی خوبیوں کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا۔ اس کے مضامین و مطالب کی کوئی حد نہیں۔ کوئی شخص بھی جس کے دل میں ہدایت کی سچی تڑپ ہو وہ اپنی فہم کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔