قرآن کی اس آیت کا ترجمعہ اور تشریج بیان کیجئے۔

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتقرآن کی اس آیت کا ترجمعہ اور تشریج بیان کیجئے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَتۡقٰٮكُمۡ‌ؕ (سورة الحجرات : ۱۳)
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
ترجمہ:

تحقیق تم سے اللہ کے ہاں وہی زیادہ عزت کا مستحق ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے۔

تشریح:

سیاق وسباق کے لحاظ سے آیت کا یہ ٹکڑا اس مقام پر وارد ہوا ہے جہاں مسلمانوں کو عیب جوئی اور طعن و تشنیع سے منع کیا گیا ہے۔ بسا اوقات بُرائیوں کا ارتکاب آدمی اس وقت کرتا ہے جب وہ اپنے آپ کو بہت بڑا اور دوسروں کو حقیر سمجھ لے۔

اس موقع پر ارشاد ربانی کا مقصد یہ ہے کہ انسان کا چھوٹا بڑا یا معزز و حقیر ہونا، ذات پات یا خاندان و نسب کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ قرآن کی زبان میں جو شخص جس قدر نیک خصلت، مؤدب اور پرہیز گار ہو اسی قدر اللہ کے ہاں معزز و مکرم ہے۔ نسب کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ سب انسان آدم و حوا کی اولاد ہیں۔ اس واسطے حضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلّم نے خطبہ حجتہ الوداع میں فرمایا تھا۔ کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت نہیں۔ سرخ کو سیاہ اور سیاہ کو سرخ پر فضیلت نہیں مگر تقویٰ کے سبب۔