لَّقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ (سورۃالاحزاب:۲۱)

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتلَّقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ (سورۃالاحزاب:۲۱)
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
ترجمہ :

تم لوگوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کی زندگی ہی بہترین نمونہ ہے۔

تشریح:

یہاں عام ضابطے کے طور پر مسلمانوں سے ارشاد فرمایا گیا کہ تمھیں روز مرہ کے کاموں میں حضور صلی اللہ علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم کا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔ گویا حضور صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم سب مسلمانوں کے لیے نمونہ ہیں۔ جو شخص اپنی زندگی میں آپ صلی اللہ علیہ و علی الہ واصحابہ و سلم کو نمونہ بنا کر جس قدر محاسن اپنے اندر پیدا کرے گا۔ اس قدر اللہ تعالی کے ہاں مقبول ہو سکتا ہے۔ دنیاو آخرت کی تمام سعادتیں صرف آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم کی ذات کی اتباع، اطاعت اور تقلید سے وابستہ کر دی گئی ہیں۔