مضمون نگاری کی مختصر خصوصیات بیان کیجئے

ادبی محفلCategory: اردو ادب معروضی سوالاتمضمون نگاری کی مختصر خصوصیات بیان کیجئے
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اردو میں مختصر مضمون نگاری کا آغاز سرسید سے ہوتا ہے ۔ انھوں نے اس صنف کو سماجی اصلاح کے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا۔ اس کے بعد مضمون نگاری بھی ایک صنف کی حیثیت سے رائج ہوگئی۔ سماجی موضوعات کے علاوہ علمی ، ادبی ، فلسفیانہ اور دیگر موضوعات پر بھی مضامین کے لکھے جا سکتے ہیں۔ حالی شبلی محمد حسین آزاد، نذ یراحمد، میر ناصر علی، نیازفتچوری ، رشید احمد صدیقی ، مرزا فرحت اللہ بیگ محفوظ علی بدایونی ، ابوالکلام آزاد، خواجہ غلام السید مین وغیرہ اردو کے اہم مضمون نگاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ مختصر مضمون کی ایک شکل انشائیہ کہلاتی ہے۔ انشائیہ اور مضمون میں کوئی خاص فرق نہیں ۔ لیکن عام طور پر انشائیہ میں مزاح اور طنز یا خوش مزاجی کا رنگ ہوتا ہے اور انشائیہ نگارا کثر باتیں اپنے حوالے سے، یا اکثر اپنے ہی بارے میں، بیان کرتا ہے۔