موسم برسات کا منظر اپنے الفاظ میں بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اردو ادب سوالات و جواباتموسم برسات کا منظر اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
جولائی اور اگست میں ابھی موسم گرما جو بن پر ہی ہوتا ہے کہ مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگتی ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر کالے بادلوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر نے لگتے ہیں اور پھر شان خداوندی سے یہ ہال کے ٹکڑے کالی گھٹاؤں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ تھوڑی دیر بادل میں رم جھم شروع ہو جاتی ہے کہ موسم خوش گوار ہو جاتا ہے اور ہر طرف خوشی کا سماں دکھائی دینے لگتا ہے۔ سموسوں اور پکوڑوں کی خوش بو ہر طرف پھیل جاتی ہے۔ جامن اور کالے کے پھلوں سے ٹھیلوں کی زینت بڑھ جاتی ہے۔ برسات اپنا عکس دکھا کر موسم گرما کوخوش گوار اور عمدہ لباس پہنا دیتی ہے۔ ستمبر کے آخرتک برسات رہتی ہے۔ کبھی تیز دھوپ اور کبھی موسلا دھار بارش کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔ ستمبر کے آخر میں موسم میں خنکی آنا شروع ہو جاتی ہے۔