پاکستان کے بدلتے موسموں کے حوالے سے اپنے احساسات بیان کریں۔

ادبی محفلCategory: اردو ادب سوالات و جواباتپاکستان کے بدلتے موسموں کے حوالے سے اپنے احساسات بیان کریں۔
beingsajid Staff asked 12 مہینے ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 12 مہینے ago
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو چار موسموں سے نوازا ہے۔ موسم گرما موسم سرما موسم بہار اور موسم خزاں۔ پاکستان میں فروری اور مارچ میں موسم بہار ہوتا ہے جب موسم خاصا دلکش اور کھلا کھلا ہوتا ہے ہر جانب بہار کے رنگ دکھائی دیتے ہیں تازہ تازہ سردی کا اختتام بہار کے موسم کو بہت دلپذیر بناتا ہے۔ لیکن اپریل کے آغاز سے ہی گرمی کی لہر آنا شروع ہوتی ہے گرمی کا یہ موسم ستمبر تک چھایا رہتا ہے۔ اس موسم میں گرمی کا زور اس قدر شدید ہوتا ہے کہ ہر انسان ، چرند پرند اور جانوروں کے لیے گرمیوں کے موسم میں برسات کے موسم کے سوا کچھ بھی لطف اندوز کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔ برسات آتے ہی گرمی کا زور ٹوٹتا ہے ہر جانب ایک دلفریب موسم چھا جاتا ہے۔ شدید گرمی میں سبھی اس موسم کا لطف اٹھاتے ہیں۔ برسات کے اختتام کے بعد نومبر سے سے سردی کا آغاز ہوتا ہے جوکہ وسط فروری تک رہتا ہے۔اس موسم میں شدید ٹھنڈ پڑتی ہے۔ مجموعی طور پر تمام موسم ہی اپنی اہمیت و افادیت رکھتے ہیں۔