کلاسیکیت کی تعریف.

beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

اردو زبان میں بالخصوص گفتگو کرتے ہوئے ہم کلاسیکیت کو ایک ساتھ قدیم اور اعلا کے معنوں میں قابلِ غور سمجھتے ہیں۔ جب ہم کسی ادبی نمونے کو کلاسیکی قرار دیتے ہیں تو اس کا یہ بھی مطلب ہوتا ہے کہ وہ اپنی مثال آپ ہے اور دوسرے نمونوں سے برتر اور اعلا و ارفع ہے۔ یہ بھی بات مسلّمہ ہے کہ وہ نمونہ بالعموم قابلِ اتباع ہوگا۔

عام طور پر ’’کلاسیک‘‘ کا لفظ اس قدیم صنف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کی حد درجہ تعریف وتوصیف ہوچکی ہو، جس کی جامعیت اور انفرادیت مسلّم ہو اور جس کی تعریف سے ہر کس وناکس واقف ہو۔ کلاسیک ایک ایسے قدیم مصنّف کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنے مخصوص اسلوب میں اپنا ثانی نہ رکھتا ہو اور اس کی حیثیت مستند اور مسلّم ہو۔

ادوار میں بھی کلاسیک سے مراد ایسی تخلیقی کاوش ہے جو حسن ترتیب کے اعتبار سے انتہائی درجہ کی موزوں و تناسب کے لحاظ سے بعینہ متوازن ہو۔ انسانی زندگی اور اس سے جڑے دو ناگزیر پہلو سچائی اور خوبصورتی کے فنکارانہ اظہار کا نام بھی کلاسکیت ہے۔