Back to: بختاور فضل
Advertisement
Advertisement
سنو! ہم خواب بُنتے ہیں جہاں اک پل کو میں اور تم ہمیشہ ساتھ رہنے کی اِکٹھے درد سہنے کی وفا کی لاج رکھنے کی ہمیشہ بات کرتے ہیں سنو ہم خواب بُنتے ہیں زرا سی دیر کو ہم تم جُدائی بھول جاتے ہیں محبت یاد رکھتے ہیں وفا کی خوشنما تتلی سروں پہ آن بیٹھی ہے سنو یہ پل نا آئیں گے اِنھیں مل کر امر کر لیں محبت میں بسر کر لیں |
Advertisement
Advertisement