خواب میں آئینہ دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آئینہ دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازےپر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اپنا مال و متاع کسی کے سامنے پیش کرے گا اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول عورت، دوم پسر، سوم جاہ و فرمان، چہارم یار و دوست، پنجم، شریک، ششم کارروشن۔