خواب میں آدم علیہ السلام کو دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آدم علیہ السلام کو دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جو آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھے اگر اس نے کوئی گناہ کیا ہے تو توبہ کرے گا۔ آدم علیہ السلام کا دیکھنا بھی والد یا حاکم کی دلیل ہوتا ہے۔ اور جو بھی دیکھے کہ وہ آدم علیہ السلام کو قتل کرتا ہے تو وہ حاکم کو دھوکہ دے گا، یا اپنے استاد یا والدین کی نافرمانی کرے گا، اور جو شخص آدم علیہ السلام کو مخصوص صورت میں دیکھے تو وہ اگر حکومت کا اہل ہے تو حکومت اسکو حاصل ہوگی، اگر دیکھے کہ آدم علیہ السلام سے بات چیت کی ہے تو علم حاصل ہوگا، بعض کہتے ہیں کہ جو آدم علیہ السلام کو دیکھے تو اپنے کسی دشمن کی بات سے دھو کہ کھائے گا لیکن پھر ایک مدت کے بعد اللہ تعالی اسکو دشمن سے بچالیں گے، اگر آدم علیہ السلام کو دیکھے کہ ان کی حالت یا ان کا رنگ بدلا ہوا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگا، لیکن پھر دوبارہ پہلی جگہ واپس آ جائے گا، اور جو شخص دیکھے کہ وہ خود آدم علیہ السلام بنا ہے یا انکا دوست بنا ہے تو اگر وہ حاکم بننے کا اہل ہے تو حاکم بنے گا، اگر وہ عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے نفع اٹھائیں گے۔ یا وہ اتنا علم حاصل کرے گا کہ لوگوں میں سے کوئی اس کے برابر نہیں ہو سکے گا۔ آدم علیہ السلام کا دیکھنا بسا اوقات حج کرنے، دوست احباب کے ساتھ مل بیٹھنے اور کثرت اولاد اور مکر و فریب پر دلالت کرتا ہے۔ نیز آدم علیہ السلام کا خواب میں دیکھنا اس شخص کی مصاحبت پر دلالت کرتا ہے جو زہر بناتا ہے اور شیاطین کے حاضر کرنے سے رزق پاتا ہے اور ان کی زبان پر بات کرتا ہے۔ آدم علیہ السلام کی زیارت بعض اوقات کھردرے کپڑے یا ہو رونے یا کھانے کی تکلیف یا سفر بعید یا خادموں یا بادشاہوں کو سجدہ کرنے پر دلالت کرتی ہے، جو شخص آدم علیہ السلام کو اچھی حالت میں دیکھے تو یہ اس کے لئے بہت بڑی خیر و بھلائی پر دلیل ہے۔