خواب میں آفتاب دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آفتاب دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے۔ اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملک میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یا بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کا دوست اور متقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہوگا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہوگا تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی جگہ چاند قائم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہوگا اور سلطنت برقرار رہے گی۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لیگا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کو پکڑا ہے ، لیکن آسمان سے نہیں اور اس کی شعار اور نور بھی نہیں ہے اور تاریک و تیرہ ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہوگا۔