خواب میں آماس دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آماس دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اماس مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال ملے گا۔ خاص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے۔حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر حلال مال پائے گا اور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حرام مال پائے گا۔ حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: اول مال زیادہ ہو، دوم عورت فائدہ مند، سوم لڑکا ہوگا، چہارم مراد پوری ہوگی، پنجم غموں سے امن میں ہوگا اور اگر تمام بدن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیزیں حاصل ہوں گی۔