خواب میں آہن دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں آہن دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ معمولی آہن کا خواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کا مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لوہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کی قدر پر کوئی اس کو دنیاوی مال دیگا۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلاحیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے۔ چنانچہ حق تعالےٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے۔ ہم نے آہن کو اتارا اس میں سخت خوف اور لوگوں کے لئے فائدہ ہیں۔ اگر دیکھے کہ لوہے کا پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی۔حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ جو چیز خواب میں لوہے کی خواہ سوزن دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اور توانائی اور دشمن پر فتح پانے کی ہے۔