خواب میں افسردہ کھانا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں افسردہ کھانا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کھانا غم اور اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ افسردہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی کو غم اور اندوہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسردہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ اور خصومت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسردہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصومت میں پڑے گا۔ حاصل یہ ہے کہ افسردہ چیز کے کھانے میں کچھ فایدہ نہیں ہے۔