خواب میں الو دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں الو دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
الو ایک عقاب جیسا شکاری پرندہ ہے۔ حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ الو خواب میں بادشاہ ، ستمگر ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں الو کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور فرماں بردار اور طیع ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خاص مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ الو نے اس کو پکڑا اور ہوا میں لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گا اور بزرگی اور نام پائے گا۔ حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ الو خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے۔ اول بادشاہ ظالم، ستمگر اور خونخوار۔ دوم عالم بددیانت اور مکار۔ بعض نے کہا ہے کہ کاگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ الو اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔