خواب میں امامت کردن دیکھنا

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں امامت کردن دیکھنا
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے۔ حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہوگا۔ اور سب اس کے تابع ہوں گے۔ جیسے مقتدی نماز میں امام کے تابع ہوتے ہیں۔اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا مام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کر امام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہوگا اور ان کے ساتھ اسی قدر عدل اور انصاف کرے گا۔ جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز میں رکوع اور سجور کی باقاعدگی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان درنماز ان پر جوروظلم وغیرہ کرے گا۔