خواب میں امرود دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں امرود دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ امرود کا اپنے وقت پر کھانا کہ سبز اور شیرین ہے تو دلیل ہے کہ مال حالال پائے گا اور اگر امرود زرد ہے تو بیمار ہوگا۔ اگر موسمی نہیں ہے اور اگر امرود زرد یا سرخ ہے اور مزہ شیریں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ امرود سبز اور شیریں موسم میں دیکھنا اپنی مراد کو پانا ہے اور اگر کھائے تو بھی نفع کی ہے۔حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امرود کا کھانا پانچ وجہ پر ہے۔ اول مال حلال، دوم تونگری، سوم عورت، چہارم مراد کا پانا، پنجم نفع، اور اگر دیکھے کہ بادشاہ امرود کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھایا ہے اس کے مطابق کسی بزرگ مرد سے نفع پائے گا۔