خواب میں انار دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں انار دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ انار کی اصل خواب میں مال ہے۔ لیکن مرد کی ہمت پر ہے۔ خاص کر کہ جب وقت پر کھایا ہو یا نہ وقت پر کھایا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ انار درخت سے اتارا اور کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ باجمال عورت سے نفع پائے گا۔ حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انار شیریں  مال کا جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیریں کھانا ایک ہزار درہم ہے جو پائے گا اور انار ترش غم و اندوہ ہے اور جس انار کا ترش یا شریں ہونا نہیں جانتا ہےاس کی تعبیر انار شیریں جیسی ہے۔