خواب میں انگشتری دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں انگشتری دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت دانیالؑ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں انگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اسکو اسکے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے کے لئے دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے، بہت پائیگا۔ یعنی انگوٹھی کی قدر و قیمت کے مطابق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہوگا۔ ورنہ مال و دولت پائیگا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہاد میں کسی نے اس کو انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص عابد و ذاہد ہوگا۔ اگر سوداگر ہے توتجارت پائیگا۔اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ کی انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں سے بادشاہ کچھ دے گا یا بادشاہ کے ملک میں اس کو یا اس کے خوشیوں کو برائی پہنچے گی۔حضرت جعفرصادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاندی کی انگوٹھی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے۔اول سلطنت، دوم عورت، سوم فرزند، چہارم مال و دولت۔ اور سونے کی انگشتری نیک ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ انگوٹھی نگ سمیت ضائع ہو گئی ہے۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت گرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضائع ہوگا اور اگر حاکم ہے معزول ہوگا۔ اگر عورت ایسا خواب دیکھے تواس کا خاوند یا فرزند مرے گا۔