خواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
انگلی انسان کے دنیوی کاموں میں معین و مددگار ہے، اور انگلی کی تعبیر مال و اولاد، از واج، ماں باپ اور بادشاہت (۱) ایک بوٹی ہے جس سے ہاتھ اور کپڑے وغیرہ دھوئے جاتے ہیں ہے، اور جو شخص دیکھے کہ اس کی انگلیاں خوبصورتی کے ساتھ زیادہ ہوئی ہیں تو یہ مذکورہ چیزوں میں زیادتی کی دلیل ہے، اور خواب میں انگلیوں کا کم ہونا مذکورہ چیزوں میں کمی پر دلیل ہے، اور انگلیوں کا کٹنا یا شل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اسے مال باپ اور اولاد سے نفع حاصل نہیں ہوگا۔ یا اس کا مال ختم ہو جائے گا، یا اس کے جانور مر جائیں گے، یا اس کی بادشاہت معطل ہوگی، یا اس کا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا، اور کبھی انگلیوں کا دیکھنا ملک کے نائبین پر دلیل ہوتا ہے جو اپنے مرتبہ اور نفع میں مختلف ہوں، اور جو دیکھے کہ وہ خواب میں اپنی انگلیاں کاٹ رہا ہے تو اگر وہ مریض ہے تو وفات پائے گا، اور جو دیکھے کہ اگر کی انگلیاں کٹ گئی ہیں یا ان پر کوئی آفت اتری ہے تو وہ اپنی اولاد الشکر اور عزیز و اقارب اور دوستوں میں کمزور ہوگا، اور بسا اوقات انگلیوں کا دیکھنا پانچوں نمازوں پر دلیل ہوتا ہے، انگوٹھا صبح کی نماز، شہادت کی انگلی ظہر کی نماز، درمیانی انگلی عصر کی نماز، اسکے ساتھ والی انگلی مغرب کی نماز اور چھنگلی عشاء کی نماز پر دلیل ہے، اور بعض کہتے ہیں کہ درمیانی انگلی صبح کی نماز پر دلیل ہے کیوں کہ اس میں طوالت (لمبا پڑھنا مستحب ہے، اور اس کے ساتھ والی انگلی ظہر کی نماز، اور چھنگلی عصر کی نماز کی علامت ہے، اس لئے کہ عصر کی نماز دن کی آخری نماز ہے (جیسے انگلیوں میں جنگلی آخری ہے۔ لہذا اگر انگلیوں سے نماز کو تعبیر کیا جائے تو ناخن اس نماز کی سنتیں یا نوافل ہوں گے، اور اگر انگلیوں سے مراد مال لیا جائے تو ناخن اس کی زکوۃ ہوگی، اور اگر انگلیوں سے مراد لشکر ہوتو پھر ناخن اسلحہ اور تعداد لشکر کی علامت ہے، اور انگلیوں کی گر میں مال کو شمار کرتا ہے، اور انگلیاں دن، مہینہ اور سال کی بھی علامت ہے، اور کسی وقت یہ انگلیاں بھائی کی اولاد پر بھی دلیل ہوتی ہے، اس لئے کہ کندھا بھائی کی دلیل ہے تو انگلیاں اولاد کی طرح ہیں، اور جو شخص دیکھے کہ اس نے کسی کی انگلی کافی ہے تو وہ اس کو مالی نقصان پہنچائے گا، اور انگلیوں میں درستگی یا خرابی فرض نماز یا بھائی کی علامت ہے، اور انگلیوں کا طویل ہونا حرص وطمع کے زیادہ ہونے کی دلیل ہے، اگر دیکھے کہ اس کی انگلیوں کے ساتھ ایک انگلی زیادہ ہوئی ہے تو یہ اس کی قرابت یا اس کی نماز یا اس کے علم میں اضافہ کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ اسکی کوئی انگلی کسی دوسری جگہ پر منتقل ہوئی ہے تو وہ نماز کو دوسرے وقت تک مؤخر کرے گا۔