خواب میں ہرن دیکھنا۔

ادبی محفلCategory: خوابوں کی تعبیریںخواب میں ہرن دیکھنا۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
beingsajid Staff answered 1 سال ago
حضرت کرمانیؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہرن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خوب صورت کنیز حاصل کرے گا۔ اگر اس نے دیکھا ہے کہ اس نے ہرن کے گلے کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ دو شیزہ دختر حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ ہرن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلاف شریعت جماع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا اتارا ہے تو دلیل ہے کہ غریب عورت کے ساتھ زنا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوب صورت عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ ہرن کا چمڑہ یا گوشت یا چربی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مالدار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کو مارا ہے تو دلیل ہےکہ عورت کی طرف سے غم ناک ہوگا۔حضرت جعفر صادقؑ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہرن کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول عورت، دوم کنیز، سوم فرزند، چہارم عورتوں سے فائدہ حاصل کرنا۔