سوال: “اتفاق میں طاقت ہے “نوٹ لکھیے۔

ادبی محفلCategory: اردو ادب معروضی سوالاتسوال: “اتفاق میں طاقت ہے “نوٹ لکھیے۔
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب: دنیا کا سارا نظام لوگوں کے آپسی اور باہمی اشتراک سے چلتا ہے۔ انسان کو ایک سماجی حیوان کہا گیا ہے social animal اور وہ اپنے سماج میں اکیلے ہی نہیں رہ سکتا۔ اسے تو ہزاروں چیزوں کے لئے دوسروں کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور انسان ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کا محتاج ہے۔ کائنات کی ہر چیز ہمیں آپسی اشتراک کا درس دیتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ تاروں سے اور شہد کی مکھیوں سے سبق حاصل کرے کیونکہ وہ کس طرح اپنا چھتہ بناتی ہیں اور پھر شہد اگل دیتی ہیں یہ سب تو اتفاق کی وجہ سے ہے اور اگر ملک اور قوم آپسی شتراک اور بھائی چارے سے دور رہے تو ان کی سلطنت کا شیرازہ بکھرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اسی طرح اگر انسان تاروں کی یکجہتی کو ہی لیں کہ وہ کس طرح سے ساری رات کو منور کرتے ہیں یہ سبق کا سب تو اتحاد کا سبب ہے۔