Advertisement
- 1- اردو زبان کےتقریبا 54009 الفاظ ہیں۔
- 2- ریختہ کا لفظ اردو زبان کے لئے بادشاہ اکبر اعظم کےعہد میں استعمال ہوا۔
- 3- ڈرامہ یونانی زبان کا لفظ ہے۔
- 4- افسانہ ہمارے ہاں انگریزی زبان کےادب سے آیا ہے۔
- 5- کہہ مکرنی اردو نثر میں سب سے قدیم صنف ہے۔
- 6- ترقی پسند تحریک کےحوالے سے افسانوی کے پہلے مجموعے کا نام انگارے ہے۔
- 7- اردو ڈرامے کاآغاز لکھنؤ سے انیسویں صدی میں ہوا۔
- 8- جدید اردو نظم کا آغاز انجمن پنجاب لاہور سے ہوا۔
- 9- علامہ اقبال کا سب سے پہلا شعری مجموعہ اسرارخودی ہے۔
- 10- علامہ راشدالخیری کو طبقہ نسواں کا محسن قرار دیا گیا۔
- 11- جس شاعری میں نقطہ نہ آئے اسے بے نقط شاعری کہتے ہیں۔
- 12- فارسی ایران کی زبان ہے۔
- 13- مغلوں کے زمانے میں عربی اور فارسی سرکاری زبانیں تھیں۔
- 14- اردو کو 1832 میں برصغیر میں سرکاری زبان کا درجہ ملا۔
- 15- اردو کی پہلی منظوم کتاب کدم راو پدم راو ہے۔
- 16- مولانا حالی نے “”مسدس حالی”” سر سید کےکہنے پر لکھی۔
- 17- الطاف حسین حالی مرزا غالب کے شاگرد ہے۔
- 18- مخزن رسالہ شیخ عبدالقادر نے اپریل 1901ء میں شائع کیا۔
- 19- اردو کا پہلا سفر نامہ عجائبات فرہنگ یوسف خان کمبل پوس ہے۔
- 20- اسماعیل میرٹھی بچوں کے شاعر کی حیثیت سے مشہور ہوئے۔
- 21- دارالمصفین اعظم گڑھ کے بانی مولانا شبلی نعمانی تھے۔
- 22- فیض احمد فیض اور احمد ندیم قاسمی کا تعلق ترقی پسند تحریک سے تھا۔
- 23- علامہ اقبال کی پہلی نثری کتاب “”علم الاقتصاد “”اقتصادیات کے موضوع پر ہے۔
- 24- فیض احمد فیض واحد پاکستانی شاعر ہیں جہنیں روسی ایوارڈ لنین پرائز ملا۔
- 25- پاکستان کا قومی ترانہ حفیظ جالندھری کی کتاب چراغ سحر میں ہے۔
- 26- شکوہ جواب شکوہ علامہ اقبال کی کتاب بانگ دار میں ہے۔
- 27- مسدسِ حالی کا دوسرا نام مدوجزر اسلام ہے۔
- 28- زمیندار اخبار مولانا ظفر علی خان نےجاری کیا۔
- 29- اردوکا ہمدرد اور انگریزی کا “”کا مریڈ””مولانا محمد علی جوہر نےجاری کیا۔
- 30- اردو کا پہلا ڈرامہ اندر سبھا امانت لکھنوی کا ہے۔
- 31- آغاحشر کاشمیری کو اردو ڈرامے کا شیکسپیر کہاجاتا ہے۔
- 32- غزل کا پہلا شعر مطلع اور آخری شعر مقطع کہلاتا ہے۔
- 33- علامہ اقبال کے خطوط “”اقبال نامہ””” کےنام سے شائع ہوئے۔
- 34- قراۃالعین حیدر اردو کے افسانہ نگار سجاد حیدر یلدرم کی بیٹی تھی۔
- 35- تہزیب الاخلاق رسالہ سر سید احمد خاں نے 1871ً میں شائع کیا۔
- 36- اردو کا پہلا اخبار “”جام جہاں”” کلکتہ سے 1822ء میں شائع ہوا۔
- 37- اردوکی نظم “”آدمی نامہ”” نظیر آکبر آبادی کی ہے۔
- 38- بابائے اردو، مولوی عبدالحق کو کہا جاتا ہے۔
- 39- اردو غزل کا باقاعدہ آغاز ولی دکنی نے کیا تھا۔
- 40- غزل کے لغوی معنی ہے، عورتوں سے باتیں کرنا۔
- 41- اکیلے شعر کو فرد کہاجاتا ہے۔
- 42- شعر کےآخر میں تکرار لفظی کو ردیف کہتے ہیں۔
- 43- پیام مشرق علامہ اقبال کی فارسی کتاب ہے جس کا دیپاچہ اردو میں ہے۔
- 44- ایم اے او کالج علی گڑھ 1920 میں یونیورسٹی کا درجہ ملا۔
- 45- اردو کی پہلی خاتون ناول نگار رشیدہ النساء بیگم ہیں۔
- 46- ترقی پسد تحریک کے پہلے صدر منشی پریم چند ہیں۔
- 47- اردو کےپہلے ناول نگار ڈپٹی نزیر احمد ہیں۔
- 48- چوھدری فضل الحق نےاپنی کتاب “”زندگی”” گورکھپوری جیل میں لکھی۔
- 49- علامہ اقبال کی پہلی نظم ہمالہ ہے۔
- 50- اردو ہندی تنازعہ 1967ء کو بنارس سے شروع ہوا۔
- 51- ریختہ کے لفظی معنی ایجاد کرنا ہے۔
- 52- رابندر ناتھ ٹیگور پہلے ایشائی ہیں جن کو 1913ء میں نوبل انعام ملا۔
- 53- یادوں کی بارات جوش میلح آبادی کی آپ بیتی ہے۔
- 54- آواز دوست کے مصنف مختار مسعود ہیں۔
- 55- جہان دانش احسان دانش کی آپ بیتی ہے۔
- 56- اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ کے مصنف ڈاکٹر سلیم اختر ہیں۔
- 57- اپنا گریبان چاک ڈاکٹر جاوید اقبال کی آپ بیتی ہے۔
- 58- کاغزی گھاٹ خالدہ حسین کا ناول ہے۔
- 59- آب حیات کے مصنف مولانا محمد حسین آزاد ہیں۔
- 60- راجہ گدھ ناول بانو قدسیہ کا ہے۔
- 61- اردو شعر اء کا پہلا تزکرہ نکات الشعراء میر تقی میر ہے۔
- 62- اردو کی پہلی تنقیدی کتاب مقدمہ شعروشاعری مولاناحالی نے لکھی۔
- 63- یاد گار غالب اور حیات جاوید کے مصنف مولاناحالی ہیں۔
- 64- سحرالبیان کےخالق میر حسن ہیں۔
- 65- ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں ابن انشاء کا سفر نامہ ہے۔
- 66- تزکرہ اور غبار خاطر مولانا ابوالکلام کی تصانیف ہیں۔
- 67- رسالہ اسباب بغاوت ہند کے مصنف سرسید احمد خان ہیں۔
- 68- بلھے شاہ کا اصل نام سید عبدللہ ہے۔
- 69- اردو کےپہلے مورخ کا نام رام بابو سکسینہ ہے۔
- 70- اردو کی پہلی گرائمر انشاءاللہ خان نے لکھی۔
- 71- خطوط نگاری کے بانی رجب علی بیگ ہیں۔
- 72- اردو کی طویل ترین نظم مہا بھارت ہے۔
- 73- آزاد نظم کے بانی ن-م راشد ہیں۔
- 74- سید احرار لقب حسرت موہانی کو ملا۔
- 75- حفیظ جالندھری کوشاعر اسلام کہا جاتا ہیے۔
- 76- پہلا صاحب دیوان شاعر قلی قطب شاہ ہے۔
- 77- اہل لاہور کو زندہ دلان لاہور کا لقب سر سید احمد خان نے دیا۔
- 78- علامہ اقبال اپنے آپ کو مولانا روم کاشاگرد کہنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔
- 79- سنسکرت اور فارسی ایشیاء براعظم کی زبانیں ہیں۔
- 80- سنسکرت برصغیر میں مختلف وقتوں میں دو مرتبہ درباری زبان بنی۔
- 81- اردو آج دو رسم الخطوط میں لکھی جاتی تھی۔
- 82- برج بھاشا بین الصوبائی لہجہ تھا۔
- 83- پنجابی ،دکنی، سندھی، اور برج بھاشا کا اصل مخرج ہراکرت تھا۔
- 84- جب سندھ کو اسلامی لشکر نے فتح کیا اس میں عربی اور فارسی زبان بولنے والے لوگ شامل تھے۔
- 85- اردو کی پہلی تحریک حضرت گیسو دراز قرار دیا جاتا ہے۔
- 86- سب سے پہلےغزل گو شاعر
- ولی دکنی ہے۔
- 87- قران مجید کا اردو میں پہلا لفظی ترجمہ شاہ رفیع الدین نے کیا ( 1786ء)۔
- 88- سر سید نے خطبات احمدیہ انگلستان میں کتاب لکھی تھی۔
- 89- روسو کی اس آواز کو رومانوی تحریک کا مطلع کہا جاتا ہے۔ انسان آزاد پیدا ہو مگر جہان دیکھو وہ پایہ زنجیر ہے۔
- 90- دس کتابیں یہ مرکب عددی ہے۔
- 91- فعل اور مصدر میں باہمی فرق فعل میں ہمیشہ زمانہ پایا جاتا ہے مصدر میں نہیں۔
- 92- مہر نیمروز غالب کی تصنیف ہے۔
- 93- شاہنامہ اسلام حفیظ جالندھری کی تصنیف ہے۔
- 94- مصحفی کے آٹھ دیوان ہے۔
- 95- دہلی مرحوم حالی کا مرثیہ ہے۔
- 96- جدید اردو بثر سب سے پہلے سرسید نے لکھی۔
- 97- زندہ رود کے مصنف جاویداقبال ہیں۔
- 98- اردو میں مثنوی نگاری فارسی کے توسط سے زیر اثر آئی۔
- 99- قصیدے کے پانچ اجزائے ہیں نشیب، گریز، مدح، عرض مطلب، مدعا۔
Advertisement