شوکت بن یاسین 

شوکت بن یاسین کا تعلق ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل (پاکستان) سے ہے اور یہ پچھلے تقریباً آٹھ دس سالوں سے تحریر لکھ رہے ہیں۔ ان کی دلچسپی اسلامی مضامین میں ہے اور اسی پر زیادہ کام کرتے ہیں۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ ماحول کے مطابق دنیاوی موضوع پر بھی قلم کو لازمی حرکت دیتے ہیں اور دنیاوی موضوع پر لکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔ شوکت صاحب درس نظامی کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٢٠٢٢ اس کورس کا آخری سال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایم اے اردو بھی شاہ عبد اللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیرپور سے کر رہے ہیں۔ نیچے کے اسباق میں آپ ان کی تحاریر پڑھیں گے۔