جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔

0
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔ 1
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے کے لیے وقت ہی نہ ہو ان کے پیچھے پیچھے اپنی محبّت کا رونا روتے پھرنا بے معنی ہوتا ہے کیوں کہ بھیک میں ملے دو لمحوں کی توجہ کا اگر دل ایک بار عادی ہوجاۓ تو پھر ساری زندگی یہی بھیک ملتی ہے۔
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔ 2
دعاؤں میں تاثیر آپ کی طلب سے آتی ہے اور تاخیر آپ کی بہتری کے لیے ہوتی ہے۔
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔ 3
دو چیزیں اپنے اندر پیدا کرلو چپ رہنا اور معاف کرنا کیونکہ چپ رہنے سے بڑا کوئی جواب نہیں اور معاف کر دینے سے بڑا کوئی انتقام نہیں۔
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔ 4
زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں سرنگ کا ہوتا ہے جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلتے رہنے والے ہی جان سکتے ہیں مایوس ہوکر بیٹھ جانے والے نہیں۔
جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے۔۔۔ 5
بات علم سے کرو طاقت کا سہارا نہ لو کیوں کہ طاقت کتنی بھی بڑی کیوں نہ ہو علم کے آگے چھوٹی ہو جاتی ہے۔