بہترین اقوال

0
  • جو لوگ خدا کے آگے گردن تسلیم و رضا خم کئے ہوئے ہیں وہ مصیبت و بلا کو بلا کی صورت میں نہیں دیکھ سکتے۔
  • بے وقوف کے ساتھ جنت میں بیٹھنے سے عقلمند کے ساتھ قید خانے میں بیٹھنا بہتر ہے۔
  • قناعت فضول چیزوں سے نکل آنے اور بقدر حاجت پر اکتفاء کرنے اور کھانے پینے اور رہنے کی چیزوں میں اسراف سے پرہیز کرنے کو کہتے ہیں۔
  • دنیا میں وہ سب سے کمزور ہے جو اپنی خواہش پر قابو نہ رکھتا ہو اور سب سے قوی وہ ہے جو ضبط کی قوت رکھتا ہو۔
  • کسی کے ساتھ برائی مت کرو ورنہ اللہ تعالی برائی کرنے والے پر کسی کو بدلہ لینے کے لئے مقرر کرے گا۔
  • جس کو شہوت فتنے میں ڈالے چاہیے کہ وہ نکاح کرلے۔
  • جو بچپن اور جوانی میں مطیع ہو بڑھاپے میں بھی مطیع ہوتا ہے، جو ابتداء میں نافرمان رہ کر آخر میں توبہ کرے وہ مطیع ہوجاتا ہے لیکن کمال تہذیب اور حکمت اس کو دیر کے بعد حاصل ہوتی ہے۔
  • مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کرنے کے الفاظ نہیں اعمال ہوتے ہیں۔
  • تجربہ ہی سب سے اچھا استاد ہے۔
  • انسان ہو کر ایسے کام نہ کرو جس سے انسانیت کا دامن داغدار ہو جائے۔
  • زندگی کی مصیبتیں ہلکی کرنا چاہتے ہو تو گناہ نہ کرو۔
  • مہمان کے لئے زیادہ خرچ کرنا اسراف نہیں ہے۔
  • بہترین فضیلت زبان کی حفاظت ہے۔
  • حق کا پرستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اس کے خلاف ہو جائے۔
  • جو شخص صرف اللہ تعالی کے لئے کوئی کام کرے وہ ضرور ثواب پائے گا۔
  • تو جنت طلب نہ کر بلکہ ایسی چیز طلب کر کہ خود جنت تیری طالب ہو، اور تو دوزخ سے نہ بھاگ بلکہ ایسی چیز سے بھاگ جس کی وجہ سے خود دوزخ بھاگے۔
  • سب سے برا اخلاق یہ ہے کہ تقدیر کے ساتھ جھگڑو، ضد کرکے اس کو بدلنا چاہو اور تقلب، آرزو اور دعا سے اس کو پلٹنے کی کوشش کرو۔
  • صادق شخص کی علامت یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ ملا جلا رہے اور دل میں اکیلا ہو صرف اللہ تعالی اس کے ساتھ ہو۔
  • دوست ہزار بھی کم ہیں اور دشمن ایک بھی زیادہ ہے۔
  • اس دولت سے کوئی احمق ہی پیار کر سکتا ہے جو دنیا میں بدمست اور آخرت میں جہنم کا ایندھن بنادے۔
  • انجام کی خرابی ابتداء کی برائی سے ہوتی ہے لہٰذا ابتداء کو اچھا بناؤ۔
  • نہ جھوٹی قسمیں کھاؤ، نہ اللہ تعالی کے نام کو قسموں کے لئے تختۂ مشق بناؤ اور نہ جھوٹے لوگوں کو قسمیں کھانے پر آمادہ کرو ایسا کرنے سے تم خود بھی گناہ میں شریک ہو جاؤ گے۔
  • سعادت مند وہ ہے جو اپنے نفس کی نگرانی کرے۔
  • ہمارا سب سے بڑا ہتھیار محبت کا زہر ہے، خلق مشین گن ہے اور یہی وہ ہتھیار ہے جس کا وار کبھی خالی نہیں جاتا۔
  • جب انسان صادق ہو تو نیک کام کرنے سے پہلے ہی اس میں لذت پاتا ہے۔
  • عشق حقیقی تو وہ ہے جو جذبۂ عمل کو بھڑکا دے۔
  • ہم غرور کے جام سے مست ہیں اور اس کا نام ہم نے ہوشیاری رکھ لیا ہے۔
  • دریا کا جوش اور مرد کی جوانی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔
  • عاقل وہ ہے جو کسی چیز سے ڈرنے اور اس میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی اس کا اہتمام اور بندوبست کر رکھے۔
  • جھگڑا بڑھنے سے قبل تم اس سے الگ ہو جاؤ۔
  • زندگی کو غنیمت جانو یہ عنقریب تم سے لے لی جائے گی۔
  • علم دنیاوی نفع حاصل کرنے کے لئے سکھایا جائے تو دل میں گھر نہیں کرتا۔
  • تمام علوم خواہ وہ علوم قدیمہ ہو یا علوم جدیدہ، ان کا مقصد دین کا فہم حاصل کرنا ہونا چاہیے۔
  • میں شیطانوں کے ساتھ پہاڑوں پر پھرا مگر برے انسان کے سوا کسی سے نہیں گھبرایا۔
  • میں نے قرض سے زیادہ بوجھل کوئی چیز نہیں دیکھی۔
  • رات کو تین حصوں میں تقسیم کرو۔ پہلے حصے میں ورد و وظائف میں مشغول رہو، دوسرے میں سو جاؤ اور تیسرے حصے میں ذکر اور مراقبہ کرو۔
  • مکھی اور مچھر اگرچہ پیروں سے پرواز کرتے ہیں لیکن وہ شہباز اور عنقا کے برابر نہیں ہو سکتے۔
  • امت محمدیہ میں جو فقیر ہو گا وہ عین مشرب ابراہیمی پر ہوگا اور مشرب ابراہیمی آگ میں بھی استعانت غیر کو قبول نہیں کرتا۔
  • شادی کے خواہشمند نوجوان کو یا تو سب کچھ جانا چاہیے یا کچھ بھی نہیں۔
  • نصیحت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اسے سنو اور سنکر آگے بڑھا دو۔
  • ہر شخص کا دل اپنے محبوب کی طرف مائل رہتا ہے۔
  • عقل کی حد ہو سکتی ہے لیکن بے عقل کی کوئی حد نہیں۔
  • اقوال اور اعمال سے ہمارے ملک کی مختلف قوموں کی اقوام میں پھوٹ نہیں پڑھنی چاہیے بلکہ انہیں متحد ہونے میں مدد ملنی چاہیے۔
  • جس چیز کا علم نہیں اس کو مت کہو، جس چیز کی ضرورت نہیں اس کی جستجو مت کرو، جو راستہ معلوم نہیں اس میں سفر مت کرو۔
  • عورت خود ہی ایک فتنہ ہے اور اس کا لکھنا، پڑھنا، سیکھنا سخت ترین فتنہ ہے۔
  • جوانی میں آدھا کھاؤ اور آدھا بچاؤ۔
  • کامل انسان وہ ہے جس سے اس کے دشمن بھی بےخوف ہوں۔
  • آرام میں وہ ہے جس کا کوئی گھر نہیں۔
  • بادشاہ وہ ہے جو اپنے دل کو اختیار میں رکھے۔
  • غصہ کرنے کا مطلب ہے ہم دوسروں کی غلطیوں کا انتقام اپنے آپ سے لیتے ہیں اور یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔