بہترین اقوال

0
  •  بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی ہوتی ہیں۔
  •  دوست وہ ہے جو دوستی کا حق دوست کی غیر موجودگی میں ادا کرے اور غیروں کی محفل میں اس کی عزت کی حفاظت کرے۔
  •  میں نے زندگی میں ایک ہی بات سیکھی ہے کہ انسان کو کوئی چیز نہیں ہرا سکتی جب تک وہ خود نہ ہار مان لے۔
  •  انسان سب کچھ بھول سکتا ہے سوائے ان لمحوں کے جب اسے اپنوں کی ضرورت تھی اور وہ دستیاب نہیں تھے۔
  •  انسان جب اپنی خواہشات اور ضروریات محدود کر لیتا ہے تو پھر اسے جھوٹ بولنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
  •  جو جانے والے سے عبرت حاصل نہیں کرتا وہ آنے والے کے لئے عبرت بن جاتا ہے۔
  •  برے لوگوں کو بھول کر اچھے لوگوں کی تلاش سے کہیں بہتر ہے کہ ہم لوگوں کی بری باتیں بھول جائیں اور ان کی اچھی باتوں کو تلاش کریں۔
  •  انسان جب منافقت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیتا ہے تو اسے جھوٹ کی عادت ہوجاتی ہے۔
  •  جن رشتوں کی بنیادوں میں جھوٹ کی ملاوٹ ہو وہ ایک سچ پر یوں زمین بوس ہوتے ہیں کہ پھر بہت سے سچ مل کر بھی ان کی دوبارہ تعمیر نہیں کرسکتے۔
  •  خود کو اخلاقی طور پر سنوارنے میں اتنا وقت صرف کرو کہ تمہیں دوسروں پر تنقید کرنے کی فرصت نہ ملے۔
  •  ہماری نیت کی پیمائش اس وقت ہوتی ہے جب ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ بھلائی کریں جو ہم کو کچھ بھی نہیں دے سکتا۔
  •  کسی بھی چیز کے ختم ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوتی۔۔۔۔ہر بار کسی چیز کے ختم ہونے پر اللہ سے شکوہ کرنے کے بجائے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہم سے صرف ایک چیز واپس لی، سب کچھ واپس نہیں لیا۔
  •  اگر خوش ہونا چاہتے ہو تو نہ امید رکھو اور نہ شکوہ کرو۔
  •  مخلص رشتوں کو مجبوریوں میں بھی ضائع نہ ہونے دیں کیونکہ مجبوری تو ختم ہو جاۓ گی لیکن رشتے دوبارہ نہیں جڑیں گے۔
  •  سچ بولنے سے انسان کو ذہنی پریشانیوں سے نجات ملتی ہے اور اس کا دل ہلکا ہوجاتا ہے۔
  •  آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں، پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ جیسی زندگی جینے کے لئے ترستے ہیں۔
  •  کبھی کبھی ہم غلط وقت پر غلط لوگوں کے سامنے رو پڑتے ہیں، لوگ غلط نہیں ہوتے، وہ بس ہمارے حق میں صحیح نہیں ہوتے۔
  •  دھوکا کھانے والوں کو تو وقت کے ساتھ ساتھ سکون مل جاتا ہے لیکن دوکھا دینے والے کو کبھی سکون نہیں ملتا۔
  •  ہم جو کرتے ہیں وہ کبھی ہمیں غلط نہیں لگتا، ہمیں صرف وہ غلط لگتا ہے جو دوسرے کرتے ہیں۔
  •  زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں، لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے۔