سبق پھر پڑھ صداقت کا تشریح

ادبی محفلCategory: اشعار کی تشریحسبق پھر پڑھ صداقت کا تشریح
ساجد asked 1 سال ago
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
1 Answers
Sajid answered 1 سال ago
علامہ اقبال نے اپنے اس شعر میں دنیا پر حکمرانی کرنے کا فارمولا بتایا ہے کہ اگر آپ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ، سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ، سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ اور سیدنا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ جیسا ایمان لے آئیں یعنی ان سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارک پر عمل کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر حکم پر جان نثار کرتے۔ اسی وجہ سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ نے دنیا پر حکمرانی کی۔ جو لوگ اللہ تعالی اور اس کے سچے اور آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کریں گے وہی لوگ آج بھی اس دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں۔