ملائکہ سے کیا مراد ہے؟ نیز کراماً کاتبین کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

ادبی محفلCategory: اسلامی سوالات و جواباتملائکہ سے کیا مراد ہے؟ نیز کراماً کاتبین کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 1 سال ago
جواب:ملائکہ کا لفظ جمع ہے، اس کا واحد ”ملک“ ہے جس کے لفظی معنی پیغام رساں کے ہیں چونکہ فرشتے اللہ تعالیٰ کے احکام بندوں تک لاتے اور نافذ کرتے ہیں اس لیے انھیں ملائکہ کہا جاتا ہے۔ فرشتےنورانی مخلوق ہیں اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں۔
ملائکہ یا فرشتوں پر ایمان لانا، دین کے بنیادی عقائد میں شامل ہے۔ ملائکہکے وجود اور ان کے ناموں کے بارے میں قرآن مجید میں متعدد آیات ملتی ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تابع مخلوق ہے اور ان سے گناہ یا خطا کا صددر ممکن نہیں۔ تخلیق انسانی کے وقت بھی فرشتے موجود تھے۔

اسی طرح ہر انسان کے اعمال کی نگرانی کےلیے اللہ تعالیٰ نے فرشتے مقرر کردیے ہیں۔ جو اس کے ہر چھوٹے بڑے عمل کو محفوظ کرتے جاتے ہیں۔ جو کہ قیامت کے دن اعمال ناموں کی شکل میں ہی ہر شخص کے سامنے پیش کر دیے جائیں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
ترجمہ: بے شک تم پر نگران (فرشتے) مقرر کیے گئے ہیں۔ بہت معزز اور تمہارے اعمال لکھنے والے۔ (سورۃ الانفطار: ۱۰،۱۱)

اسی طرح ارشاد ہے:
ترجمہ: جو لفظ بھی اس (انسان ) کے منہ سے نکلتا ہے اس کو محفوظ کرنے کے لیے ایک چست نگران(فرشتہ) موجود ہے۔(سورۃ ق: ۱۸)
اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے عرش کو اٹھانے،انسانوں کے اعمالنامے پیش کرنے، جہنم میں مجرموں کو سزادینے اور جنت میں نیکوکاروں کی خدمت کرنے کے جملہ امور مختلف فرشتوں کے سپرد ہیں۔