1 Answers
Best Answer
استقامت کسے کہتے ہیں؟ عام طور پر استقامت کا معنی حقیقت سے ہٹ کر کچھ اور طرح سے لیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ عام حالات میں ثابت قدم رہنا استقامت نہیں کہلاتا۔ استقامت تو یہ ہے کہ جب صبر آزما مراحل آئیں، زندگی میں مصائب و آلام آئیں، پریشانیاں آئیں، ماحول اور حالات لغزش پیدا کر دیں، ایسے حالات پیدا ہو جائیں جو انسان کے قدموں کو راہ حق سے ہٹانے، بہکانے، پھسلانے اور ڈگمگانے پر مجبور کر دیں۔ کہیں مفادات کا حملہ ہو، کہیں خطرات کا خدشہ ہو، کہیں حرص، ہوس اور لالچ کا جھانسہ ہو، کہیں خوف و ہراس کا غلبہ ہو، کہیں جان، مال، کاروبار اور ملازمت کے چھن جانے کا خوف ہو ان حالات میں جو لوگ ثابت قدم رہیں، انہی کو صاحبان استقامت کہا جائے گا۔
Please login or Register to submit your answer