بنیاد پرست (Fundamentalist) سے کیا مراد ہے؟

ادبی محفلبنیاد پرست (Fundamentalist) سے کیا مراد ہے؟
beingsajid Staff asked 1 سال ago
beingsajid Staff replied 1 سال ago

بنیاد پرست Fundamentalist کا اردو ترجمہ ہے۔ عمومی طور پر یہ لفظ مذہبی لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اپنے مفہوم کے اعتبار سے یہ کسی بھی شعبے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے اور اس کا دائرہ کار وسیع ہے۔
بنیاد پرست ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو اپنے عقائد و نظریات اور قوانین کو من وعن مانتا ہے اور ان پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ اور ان میں سرِ مو انحراف برداشت نہیں کرتا۔ جدّت اور تبدیلی سے گریز کرتا ہے۔
وقت اور حالات کے ساتھ ان عقائد و نظریات اور قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کو مسترد کر کے بنیادی دستاویز یا اصول و قواعد پر اصرار کرتا ہے۔ اس میں لچک نہیں ہوتی اس لیے اسے فی زمانہ منفی رحجان سمجھا جاتا ہے۔