داستان طلسم ہوش ربا ایک تعارف ۔

ادبی محفلCategory: اردو ادب سوالات و جواباتداستان طلسم ہوش ربا ایک تعارف ۔
beingsajid Staff asked 11 مہینے ago
1 Answers
Best Answer
beingsajid Staff answered 11 مہینے ago
طلسم ہوش ربا داستان امیر حمزہ ہی کا ہندوستانی تسلسل اور مستفاد ہے۔ تسلسل اور مستفاد اس لیے کہ دونوں کے کردار اور واقعات کا انداز یکساں ہے۔ ابتدائی مصنف محمد حسین جاہ ہیں اور یہ داستان دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی کردار امیر حمزہ حاکم اور اسلامی فوج کا سربراہ ہے اور اسلام دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔    اسے آپ رزمیہ داستان بھی کہہ سکتے ہیں۔ امیر حمزہ کا ایک خصوصی دستہ عیاروں پر مشتمل ہے، جو مختلف بھیس بدلنے میں ماہر ہے۔ عمرو بھی ایسا ہی ایک عیار اور اس داستان کا خاصا مشہور کردار ہے۔    یہ داستان طلسماتی، مافوق الفطرت اور تخیلاتی واقعات پر مبنی ہے، ہر واقعہ اپنے آپ میں منفرد لیکن داستان سے مربوط ہے۔ داستان کا اسلوب جاننے کے لیے بعض اوراق کا مطالعہ لازمی کیجیے۔ داستان پر سیر حاصل تبصرے "مقدمہ طلسم ہوش ربا" کے نام سے شائع کتاب میں یکجا مل جائیں گے۔